16 اگست، 2022، 5:30 PM

بنگلہ دیش میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ

بنگلہ دیش میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ

بنگلا دیش میں ایک ہفتے کے اندر پیٹرولیم مصنوعات میں 50 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بنگلا دیش میں پیٹرول کی قیمت 86 ٹکا سے بڑھ کر 130 ٹکا لیٹر ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈیزل اور مٹی کا تیل 42.5 فیصد اضافے سے 114 ٹکا فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بنگلا دیش میں عوام کا شدید احتجاج جاری ہے۔

ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ یوکرین میں ہونے والی جنگ کو قرار دیا جا رہا ہے۔

News ID 1912024

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha